یلاریڈی /28 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر کے گاندھی چوک علاقہ میں آسرا وظائف کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے ضعیف و معمرین ، معذور افراد نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا منظم کیا ۔ اگست کے وظیفہ کی رقم ابھی تک ادا نہ کئے جانے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے فوری ادا کرنے کا مطالبہ کرکے راستہ روکو احتجاج کیا ۔ اس قدر تاخیر کرنے پر ضعیف ، معذورین ، بیواؤں نے کس طرح گذر بسر کرنا سوال کیا ۔ ستمبر کا مہینہ بھی اختتام کو ہے اور آج تک آسراء وظائف کا کوئی پتہ نہیں ۔ قریب معذورین نے حکومت سے فوراً وظائف کو جاری کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔