یلاریڈی میں بنا ماسک کے 56 افراد پر جرمانہ

   

یلاریڈی /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی میونسپل کمشنر مسٹر محمد قمر احمد نے مستقر پر چہرے پر ماسک کے بناء گھروں سے باہر آنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کرتے انہیں ماسک فراہم کر رہے ہیں اور دوبارہ بنا ماسک کے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تاکید کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقر پر بنا ماسک کے 56 افراد کے خلاف کارروائی کرنے پر 6250 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اب تک جملہ 338 افراد پر جرمانہ کرنے 31460 روپئے وصول کئے گئے ۔ ہر فرد کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے اور لاپرواہی ترک کرنے کا مشورہ دیا ۔