یلاریڈی /24 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی کے منڈل لنگم پیٹ ایم پی پی محترمہ غریب النساء بیگم سوسائٹی ڈائپرکٹر سرینواس ، رام لنگم ، ستیم سابق سرپنچ شنکرپا ، چنا ملیا ، بالیا اور 30 افراد بی آر ایس ارکان نے پارٹی سے استعفی دیتے ہوئے رکن اسمبلی مدن موہن راؤ کی موجودگی میں کانگریس پارٹی شمولیت اختیار کرلی ۔ رکن اسمبلی نے انہیں پارٹی کھنڈوا پہناکر والہانہ استقبال کیا ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین میں ناراگوڑ ، راجو ، ناگیش ، سائی کمار، وینکٹ گوڑ ، ناگیش، سائی کمار ، وینکٹ گوڑ ، پھول سنگھ ، گوپال ، سدی راملو اور دیگر موجود تھے ۔
