یلاریڈی میں عالمی یوم مزدور پر پرچم کشائی

   

یلاریڈی یکم / مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میونسپل آفس کے روبرو عالمی یوم مزدور کے موقع پر مزدور یونٹس کی جانب سے یونین مزدور کا پرچم لہرایا گیا ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین مسٹر ستیہ نارائنا نے مزدوروں کو یوم مزدور پر مبارکباد دی اور کہا کہ ریاستی حکومت مزدوروں کیلئے تمام تر موثر اقدامات کر رہی ہے ۔ مزدوروں کے حقوق کیلئے حکومت ہمیشہ کوشاں رہی ہے ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر مسٹر محمد قمر احمد اور سی آئی ٹی یو میونسپل مزدور موجود تھے ۔