یلاریڈی ۔ مستقر کے اڑوی لنگال گیٹ کے پاس ماڈل ڈگری کالج کے قریب لاری پلٹ جانے پر ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یلاریڈی سے کاماریڈی کی طرف جارہی لاری منگل کی رات کواڑوی لنگال گیٹ کے پاس پلٹ گئی ۔ اس حادثہ میں لاری ڈرائیور موتی رام شدید زخمی ہوگیا ۔ مقامی افراد نے دیکھ کر زخمی ڈرائیور کو فوراً یلاریڈی سرکاری دواخانہ کو منتقل کیا ۔