یلاریڈی۔ 20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر مختلف مقامات پر عوامی سہولیات کیلئے ماڈل ٹائیلٹ کی تعمیر کیلئے پلان تیار کرلیا گیا۔ میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے عہدیداروں کے ساتھ مل کر بیت الخلاؤں کی تعمیر کے مقامات کا معائنہ کیا ۔ مستقر کے ڈاک خانہ کے قریب اور امبیڈکر چوراستہ کے پاس ان ٹائیلٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر میونسپل ٹیکنیکل انجینئر انیل، میونسپل کمشنر محمد قمر احمد اور دیگر موجود تھے۔
ناگی ریڈی پیٹ میں ریت کے 3 ٹریکٹر ضبط
یلاریڈی۔ 20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے چتور موضع شیوار میں منجیرا ندی سے غیرقانونی طور پر ریت منتقل کررہے تین ٹریکٹروں کو ضبط کرکے مہربند کردیا گیا۔ منڈل سب انسپکٹر راجیا نے مزید بتایا کہ غیرقانونی طریقہ سے ریت منتقلی کی اطلاع ملتے ہی دھاوا کرنے پر موضع کے تین ٹریکٹروں کو ضبط کیا اور مقامی پولیس اسٹیشن کو منتقل کردیا گیا اور انتباہ دیا کہ منجیرا ندی سے اگر کسی نے غیرقانونی طریقہ سے ریت منتقل کیا تو سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ منڈل میں ایک ٹریکٹر ریت کیلئے ذمہ داروں سے اجازت لینے اس کی آڑ میں کئی ٹریکٹوں سے ریت کی منتقلی کے الزامات ہیں۔
