یلاریڈی۔/27 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر لاک ڈاؤن کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے 12 کیلو چاول تقسیم کی اسکیم رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے افتتاح کرتے ہوئے مختلف غریب خاندانوں میں چاول تقسیم کئے۔ جس کے چند گھنٹوں بعد ہی اعلیٰ عہدیداروں نے چاول کی سربراہی روک دینے کے احکام دینے پر ارزاں فروشی ڈیلروں نے سربراہی روک دی۔ چاول تقسیم کرنے سے دکانات پر عوام کی کثرت جمع ہوتی دیکھ کر عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ اس کے متبادل دوسرا کوئی طریقہ استعمال کرتے ہوئے چاول تقسیم کرنے کا عہدیدار منصوبہ بنارہے ہیں ۔ رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے مقامی سرکاری دواخانہ کا دورہ کرکے اقدامات کا معائنہ کیا اور انہوں نے اس موقع پر عوام کو لاک ڈاؤن کا مکمل طریقہ سے لحاظ رکھنے کو کہا اور گھروں میں ہی محفوظ رہنے کی صلاح دی۔ آج جو حالات کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں اس کا حکومتیں ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے عوام کی زندگی کو بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہیں۔ عوام کو صرف باہر نہ آنے احتیاط سے کام لینے مکمل تعاون کرنے کا مشورہ دیا۔ ورنہ حالات ہاتھ سے نکل جانے کے بعد شدید دشواریوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے عوام کو بلا خوف حکومت کے انتظامات و احکامات کا ساتھ دینے حالات کو معمول پر لانے کو کہا۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا، آر ڈی او دیویندر ریڈی، تحصیلدار سوامی، ایم پی ڈی او راج ویر، ٹی ار ایس قائد عمران ساجد، سرینواس اور دوسرے موجود تھے۔