یلاریڈی : میونسپل آفس احاطہ میں منعقدہ متمال PHC طبی عملہ کا کورونا کے طبی کیمپ میں ڈاکٹر وینکٹ سوامی نے کیمپ سے رجوع ہونے والے مختلف افراد کا طبی معائنہ کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر 43 افراد کا طبی معائنہ کرتے ہوئے تین افراد کو کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا گیا۔ ان تین افراد کو ڈاکٹروں نے ضروری ادویات دیتے ہوئے مختلف مشورے دیئے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کو کہا۔ عوام کو باء سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاط کرنے سماجی فاصلہ بنائے رکھنے اور ماسک کا استعمال کرنے کی صلاح دی۔ واضح رہے کہ کورونا اب بڑی حد تک کم ہوچکا ہے لیکن عوام کو احتیاط سے کام لیتے ہوئے دوبارہ وباء کو پھیلنے سے روکنا چاہئے۔