یلاریڈی پیٹ میں شادی مبارک چیکس کی تقسیم

   

گمبھی راو پیٹ؍ سرسلہ۔ 19 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شادی مبارک اسکیم غریب مسلم خاندانوں کے لیے بہت ہی مفید ہے،ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندراشیکھر راو نے شادی مبارک و کلیانہ لکشمی اسکیم کو متعارف کرتے ہوئے غریب خاندان جنھیں اپنی لڑکیوں کی شادی کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا راحت پہنچائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سرسلہ ضلع یلاریڈی پیٹ مستقر کے بی آر ایس قائدین صدر ٹی ایس اور ڈائریکٹر سیس کشنا، بنڈی بالریڈی، سرپنچ این ویکنٹ ریڈی وغیرہ نے کیا، جن کے ہاتھوں آج مقامی گرام پنچایت میں منعقدہ تقریب کے دوران مسلم خواتین میں منظور کردہ شادی مبارک چیکس جو فی کس 10116 پر مشتمل تھے تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر بی آرایس قایدین نے حکومت کی جانب سے روبعمل لائے جانے والے تمام اسکیمات کی سراہنا کی۔