یلاریڈی ۔ خاندانی جھگڑوں سے تنگ آکر ایک شخص کے خودکشی کرنے کا واقعہ یلاریڈی شیوار میں پیش آیا ۔ سب انسپکٹر گنیش کی تفصیلات کے مطابق منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے جانکم پلی علاقہ سے تعلق رکھنے والا 54 سالہ شنکریا 7 اپریل کو جھگڑا کرکے گھر سے چلایا گیا اور پھر واپس نہ آنے پر 11 اپریل کو افراد خاندان والوں نے ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ شنکریا کی تلاش اطراف کے علاقوں میں کرنے پر ایک درخت سے پھانسی پر اس کی نعش لٹکی پائی گئی ۔ متوفی کی بیوی لکشمی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
٭٭منڈل لنگم پیٹ میں خریدی گئی اراضی اپنے نام رجسٹریشن نہ کرنے پر موتھاموضع سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ دیواراج نے زہریلی دوا پے کر خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر شنکر نے مزید بتایا کہ 20 سال قبل متوفی کی ماں لکشمی اس علاقہ کے وینکٹ ریڈی کے ہاں سے 20 گنٹہ اراضی خریدی تھی ۔ اس اراضی کو اپنے نام رجسٹریشن کرنے کیلئے کئی مرتبہ پنچایت بٹھانے کے بعد بھی کوئی دلچسپی نہ لینے سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ 17 اپریل کو کھیت کے پاس زہریلی دوا پی کر اقدام خودکشی کرنے پر اسے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران یہ جانبر ہوسکا ۔
٭٭ منڈل سداشیونگر کے لنگم پلی موضع شیوار پر قمار بازی کے اڈے پر پولیس نے دھاوا کرکے سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سب انسپکٹر شیکر نے ان کے پاس سے سات سیل فونس اور چھ بائیک گاڑیاں کے ساتھ دو ہزار 250 روپئے نقد رقم ضبط کرلی گئی ۔
٭٭ یلاریڈی منڈل کے موضع ملیا پلی گیٹ کے پاس کار اور آٹو میں ٹکر ہونے سے آٹو ڈرائیور بالیا کو شدید زخم لگے ۔ سب انسپکٹر گنیش نے شکایت پر کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔