کورونا پازیٹیو کی غیر معمولی تعداد پر فیصلہ
یلاریڈی ۔ حکومت نے یلاریڈی مستقر کو کنٹینمنٹ زون کے طور پر اعلان کردیا ہے ۔ ڈی ایس پی یلاریڈی مسٹر شاشنک ریڈی نے مزید بتایا کہ مقامی تحصیل آفس پر ضلع کلکٹر مسٹر شرت ، ایس پی شریمتی شویتا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ معلوم کیا کہ یلاریڈی میں کورونا پازیٹیو کی غیر معمولی تعداد کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مستقر کے ماڈل اسکول میں کورنٹائن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور مستقر کے سرکاری دواخانہ میں عام مریضوں کیلئے ایک بخار میں مبتلا افراد کیلئے الگ الگ او پی سنٹر قائم کرنے کو کہا ۔ کورونا پازیٹیو آنے والے افراد گھروں میں سہولت نہ ہوتو اہیں کورونٹائن سنٹر پر رکھا جائے گا ۔ یلاریڈی میونسپل علاقہ میں روز بڑھتی متاثرین کی تعداد سے حالات تشویشناک ہوچکے ہیں ۔ کئی کالونیوں میں کورونا کے مریضوں سے عوام میں خوف پایا جاتا ہے ۔ نئی آبادی کلیانی بیس ساتولی بیس ، ہنومان مندر کا علاقہ ، بی سی کالونی کورونا کی لپیٹ میں ہیں ۔ یہاں کے متاثرین ہوم کورنٹائن ہیں ۔ اس کے علاوہ مواضعات میں بھی پازیٹیو نمودار ہو رہی ہے ۔ روز بڑھتی تعداد سے عہدیدار بھی پریشان ہیں کہ آیا ۔ عوام احتیاطی تدابیر سے غفلت کر رہی ہے ۔ یا پھر خطورہ سے بے خبر ہے ۔ یلاریڈی اب تک ضلع بھر میں واحد علاقہ کورونا سے پاک تھا اور اب کنٹنمنٹ زون میں چلاجانا باعث تشویش ہے ۔ عوام کو شدید احتیاط کرکے گھروں پر محفوظ رہنے کو ترجیح دینا ضروری ہے ۔ مستقر کے حالات کافی بگڑچکے ہیں ایسے میں احتیاط ہی واحد حل ہے ۔
عیدالاضحی مساجد میںادا کریں
منچریال ۔ ریاستی حکومت کے احکامات کی روشنی میں نماز عیدالاضحی یکم اگست بروز ہفتہ گھروں میں بھی دو رکعت نماز شکرانہ ادا کرسکتے ہیں ۔ احتیاطی رہنمایانہ خطوط کی روشنی میں صاحب استطاعت اپنے گھروں میں قربانی کا نظم کریں ۔ اس سال نماز عیدالاضحی عیدگاہوں میں ادا نہیں کی جائے گی ۔