یلاریڈی کے تمام وارڈوں میں گیارنٹی اسکیمات کیلئے درخواستوں کی وصولی

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی آر ڈی او پربھاکر نے آج میونسپل آفس پر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے میونسپل کے تمام وارڈوں میں عوام سے حکومت کی گیارنٹی اسکیمات سے متعلق درخواستیں وصول کرنے اور انہیں رسید دینے کا مشورہ دیا ۔ یہ پروگرام 28 ڈسمبر تا 6 جنوری تک جاری رہے گا ۔ جو صبح 8 بجے تا دوپہر 12 بجے تک اور ظہرانہ کے بعد دوپہر دو بجے سے شام چھ بجے تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ خواتین اور معذورین کیلئے خصوصی کاونٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ آر ڈی او نے مزید بتایا کہ 31 ڈسمبر اور یکم جنوری کو تعطیل رہے گی ۔ ان دنوں درخواستیں وصول نہ کی جائیں گی ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر جیون اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔