یلاریڈی کے حاجی پور تانڈا کی مندر میں سرقہ کی واردات

   

یلاریڈی 15۔جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے حاجی پور تانڈا کی جگدمبا ماتا سیوالال کی مندر میں نامعلوم سارقوں نے ہفتہ کی رات کو سرقہ کرنے کا واقعہ پیش آیا تفصیلات کے مطابق مندر کے پجاری دپیا نائیک روزکیطرح پوجا کے بعد مندر کو مفقل کرکے چلا گیا اور رات دیر گئے نامعلوم سارقوں نے قفل شکنی کرتے مندر کے داخل ہوکر ہونڈی کو توڑتے اس میں سے تقریبا 30000۔ ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرکے فرار ہوگئے صبح جب مندر کا پجاری مندر کا رخ کرنے پر قفل شکنی اور ہونڈی نظر نہ آنے پر تانڈا والوں کو اطلاع دی جس پر لوگوں نے آکر مندر کے اطراف گھو کر دیکھا تو ہونڈی ٹوٹی پھوٹی حالت میں ایک طرف پڑی نظر آنے سے سرقہ پیش آنے کا انکشاف ہوا اور پولیس کو اطلاع دی پولیس نے مقام واردات پہنچکر مندر کا معائنہ کیا اور مقدمہ درج کرتے مزید تحقیقات کیلئے کلوز ٹیم کو اطلاع دیتے طلب کیا۔ اور تانڈا کی عوام کو مندروں میں سی سی کیمرے نصب کرنے کا مشورہ دیا تاکہ سرقہ وارداتوں کو روکا جاسکے حاجی پور تانڈا کی کرانہ شاپ کے سی سی کیمروں کی مدد سے سارق کو گرفتار کرنے کا عزم ظاہر کیا۔