50 گاڑیوں پر جرمانہ، عوام کے ساتھ ڈی ایس پی کا اجلاس
یلاریڈی۔ منڈل کے لکشمی پور علاقہ میں آج صبح ڈی ایس پی شاشنک ریڈی کی زیر نگرانی کارڈن سرچ اور عوام سے ملاقات پروگرام کا انعقاد رعمل میں لایا گیا جس میں ڈی ایس پی کے علاوہ سرکل انسپکٹر سرینواس اور چھ منڈلوں کے سب انسپکٹران، 50 افراد، پولیس عملہ نے حصہ لیا۔ اس موقع پر علاقہ میں انجان لوگوں کو شناخت کرکے ان سے پوچھ تاچھ کی گئی اور بنا لائسنس و بنا نمبرپلیٹ والی 50 بائیک کو ضبط کرکے ان پر جرمانہ عائد کیاگیا اور دو آٹو کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ بعدازاں ڈی ایس پی شاشنک ریڈی نے مقامی سرکاری اسکول احاطہ میں عوام کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے جس میں انہوں نے روڈ سیفٹی سے متعلق حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے آن لائن سائبر دھوکہ دہی سے چوکس رہنے کے لئے اور سرقہ وارداتوں کے انسداد میں سی سی کیمروں کی غیرمعمولی اہمیت کو بیان کیا۔ موضع میں اجنبی افراد نظر آنے پر پولیس کو اطلاع دینے کا مشورہ دیا۔ حادثات سے بچنے کے لئے ٹریفک قواعد پر عمل آوری کرنے کی تاکید کی تاکہ زندگی حادثوں میں ضائع ہونے سے رہ جائے۔ اس موقع پر لکشمی پور سرپنچ رویندر گوڑ بھی موجود تھے۔