یلغار کیس: نولکھا اور تلتمبڈے کی درخواست ضمانت مسترد

   

ممبئی۔14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ہائی کورٹ نے شہری حقوق کارکنوں کو عمر نولکھا اور آنند تلتمبڈے کو یلغار پریشد اور مائونوازوں سے روابط کے مقدمہ میں گرفتاری سے قبل ضمانت دینے سے انکار کردیا۔ جسٹس پی ڈی نائیک نے ان کی طرف سے دائر کردہ گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔ تاہم عدالت نے انہیں گرفتاری سے قبل ضمانت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔