صنعاء : یمن کے ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے “یو ایس ایس ہیری ایس۔ٹرومین” ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہاز کو ایک مہینے میں آٹھویں دفعہ نشانہ بنایا ہے۔حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی سیری نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “بحیرہ احمر کے شمال میں امریکہ کے ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہاز “یو ایس ایس ہیری ایس۔ٹرومین” اور اس کے ہمراہ سفر کرتے بعض دیگر جنگی بحری جہازوں کو کروز میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے”۔سیری نے کہا کہ یہ حملہ، امریکی ایئرکرافٹ کیریئر کے بحیرہ احمر میں آنے کے بعد سے کیا گیا آٹھواں حملہ ہے۔ حملے میں جہاز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور حملے کے بعد جہاز اپنے آپریشن فیلڈ کو ترک کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے ،غزّہ میں اسرائیل اور حماس سمیت تمام فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے درمیان فائر بندی کے دوران، یمن پر حملہ کیا تو باقاعدہ فوجی آپریشنوں کے ساتھ اس کا جواب دیا جائیگا۔واضح رہے کہ یمن میں ایرانی حمایت کے حامل حوثی، اسرائیل کے غزّہ پر حملوں کے خلاف 31 اکتوبر 2023 سے تاحال یمن کے کھْلے سمندر میں، اسرائیلی کمپنیوں کے تجارتی بحری جہازوں کو تحویل میں لے رہے۔