صنعا : اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں متحارب فریقوں نے 2ماہ تک جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبیرگ نے بتایا کہ دیرپا جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے وہ 2ماہ تک جنگی فریقین سے رابطے میں رہیں گے۔ اس عرصے میں فریقین نے یمن کے اندر اور اس کی سرحدوں کے پار تمام جارحانہ فوجی فضائی، زمینی اور بحری کارروائیوں کو روکنے سے اتفاق کیا ہے۔