نیویارک : اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں 2015 سے شروع ہونے والے فوجی تنازعہ کے دوران ہوئے فضائی حملوں میں 18 ہزار شہری ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔ انسانی حقوق کی کونسل کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ یمنی شہریوں کو روزانہ تقریباً دس فضائی حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گزشتہ چھ سالوں میں 23000 سے زائد فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور ان کے خلاف برسرپیکار سعودی عرب کی سربراہی میں سوگرم عسکری اتحاد ، دونوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔