اقوام متحدہ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے کہا ہیکہ جنگ زدہ یمن میں گزشتہ برس بہت سے پہلوؤں میں بہتری آئی ہے ، لیکن اس کے باوجود بھی وہاں پر انسانی صورتحال نازک ہے ۔انسانی امور کے تعاون کیلئے اقوام متحدہ کے دفتر کے رابطہ ڈویژن کے ڈائریکٹر رمیش راج سنگھم نے جمعرات کو کہا کہ ‘‘یمن اب بھی بہت خطرناک جگہ ہے ۔ دسمبر 2018 میں حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان اسٹاک ہوم معاہدہ ہونے کے بعد اگرچہ شہریوں کے ہلاک ہونے کے معاملات میں کمی آئی ہے ’’۔انہوں نے جنیوا سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ 2018کے مقابلے میں 2019 میں یمن میں شہریوں کے ہلاک ہونے کے معاملوں میں 35 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور شہریوں کے مارے جانے کے معاملے نصف ہو گئے ہیں۔