صنعا، 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے حضرموت صوبے میں بھاری بارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بلکس ٹی وی نے چہارشنبہ کو دیر رات مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ القنت شہر کے قریب ایک خاندان کے پانچ بچے ڈوب گئے .۔ گھنے دھند اور شدید بارشوں کی وجہ سے ہوئے ایک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔حضر موت میں آفات نے کئی عمارتوں اور زرعی علاقوں کو بھی تباہ کر دیا۔