یمن میں جاری بحران کا جامع سیاسی حل مطلوب:سعودیہ

   

ریاض: سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن میں جاری بحران کا جامع سیاسی حل چاہتا ہے۔ انہوں نے ریاض میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس اور امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹم لنڈرکنگ سے علاحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں یمن میں متحارب فریقوں کے درمیان جنگ بندی سمیت بحران کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔