دبئی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنگ سے تباہ حال یمن میں جمعہ کو کوروناوائرس کا پہلا کیس جنوبی صوبہ میںدرج کیا گیا جہاں حکومت کا کنٹرول ہے۔ اس ملک میں یہ وبائی مرض کی تشخیص نے پریشانیاں بڑھا دیئے ہیں کہ بہت محدود وسائل کے ساتھ یہ مملکت اس طبی لڑائی کو کس طرح لڑے گی۔ کورونا کیس کا اعلان سعودی عرب زیرقیادت مخلوط کی جانب سے معلنہ دو ہفتے کے ایکطرفہ کے سیز فائر کے آج دوسرے دن کیا گیا ہے۔