نیویارک : اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہیکہ یمن میں خانہ جنگی کے شکار لاکھوں انسانوں کی مدد کیلئے مزید سرمایہ درکار ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے ایگزیکٹیو ڈائریکر ڈیوڈ بیاسلی نے کہا کہ یمن میں کئی علاقوں میں قحط کا خطرہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے برس کی پہلی سہ ماہی میں اس جنگ زدہ ملک میں لاکھوں افراد بھوک سے مرسکتے ہیں۔ بیاسلی کے بقول موجودہ رقم اگلے چند ہفتوں میں ختم ہونے کو ہے اور امداد جاری رکھنے کیلئے فوری سرمایہ کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ یمن میں گزشتہ کئی برسوں سے ایران نواز حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان جنگ جاری ہے۔