یمنی شہری نے تنگ آکر بیوی سمیت خود کو بم سے اڑا لیا

   

عدن : یمن کے شہر عدن میں ایک شخص نے سڑک پر راہگیروں کے سامنے اپنی بیوی سمیت دستی بم سے خود کو اڑا لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر دونوں میاں بیوی کے درمیان خاندانی تنازعات چل رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق منگل کو 29 سالہ شوہر اور 30 سالہ بیوی کے درمیان کچھ وقت سے چلنے والا تنازعہ سڑک پر شدید ہو گیا جس کے بعد مبینہ طور پر شوہر نے دستی بم کا دھماکہ کردیا۔ گھریلو ناچاکی کے باعث خاتون کچھ عرصے سے اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی تھی۔