یمنی میزائل کو فضا میں تباہ کر نے اسرائیل کا دعویٰ

   

یروشلم ۔ 13 ستمبر (ایجنسیز) اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) کے مطابق جمعہ کی رات یمن سے داغا گیا ایک میزائل فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ تاہم اس میزائل کی وجہ سے اسرائیل کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے اور تل ابیب سمیت متعدد شہروں کے رہائشی محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ بعد ازاں ایران نواز حوثی فورسز نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی بارہا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کر چکے ہیں، جنہیں وہ حماس سے اظہارِ یکجہتی قرار دیتے ہیں۔ یہ حملے اکثر تل ابیب کے قریب بن گوریان ایئرپورٹ اور جنوبیاسرائیل کے رمن ایئرپورٹ کو ہدف بناتے رہے ہیں۔ جب کہ جواب میں اسرائیل تواتر سے یمن میں فضائی حملے کرتا رہا ہے۔ چہارشنبہ کو یمن میں ہونے والے تازہ ترین اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 35 ہلاکتوں کی خبریں ہیں۔ اس سے قبل اگست کے آخر میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں حوثی وزیرِاعظم سمیت کئی وزرا مارے گئے تھے۔