یو ایس اوپن 2025 ،سبالینکا کے لیے مشکل راستہ

   

نیویارک، 22 اگست (آئی اے این ایس)۔ یو ایس اوپن ویمنز سنگلز ڈرا جاری کردیا گیا ہے جس میں امریکی اسٹارکھلاڑی کوکو گاف (عالمی نمبر3)، میڈیسن کیز (عالمی نمبر6) اور امانڈا انیسیمووا (عالمی نمبر8) سب ایک ہی گروپ (باٹم ہاف) میں شامل ہیں۔دوسری جانب، دفاعی چمپئن آرائنا سبالینکا ٹاپ ہاف میں ہیں جہاں ان کے ساتھ امریکی کھلاڑی جیسیکا پیگولا(عالمی نمبر4) اور ایما ناوارو (عالمی نمبر10) بھی موجود ہیں۔ سبالینکا کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے سخت مقابلوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جن میں سوئٹزرلینڈ کی ریبیکا ماسارووا اور تیسرے راؤنڈ میں ممکنہ طور پر لیلا فرنینڈز سے ٹکراؤ شامل ہے۔امریکی خواتین اس سیزن میں شاندار فارم میں ہیں اور مسلسل چارگرانڈ سلام فائنلز کھیل چکی ہیں۔ کیز نے آسٹریلین اوپن میں سبالینکا کو شکست دیکر خطاب حاصل کیا تھا، جبکہ گاف نے رولانڈ گیروس فائنل میں کامیابی حاصل کی۔خصوصی توجہ سابق چمپئن وینس ولیمزکی واپسی پر بھی ہے، جو وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعہ 2025 یو ایس اوپن کھیلیں گی اور پہلے راؤنڈ میں نمبر11 سیڈ کارولینا مْچووا کا سامنا کریں گی۔