دبئی :18ستمبر ( ایجنسیز ) اگر اسرائیلی حکومت اسرائیل کے زیرِ قبضہ مغربی کنارے کے کسی حصے یا مکمل علاقے کو ضم کرتی ہے تو متحدہ عرب امارات سرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کم کر سکتا ہے۔ایک ذرائع کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یو اے ای اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا سکتا ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ یو اے ای اسرائیل سے تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے پر غور نہیں کر رہا۔
دوسری جانب یو اے ای کی وزارتِ خارجہ نے خبر ایجنسی کی رپورٹ پر ردِعمل دینے سے گریز کیا ہے۔