دوبئی : ایک ہندوستانی شخص نے متحدہ عرب امارات کی ایک انعامی اسکیم میں اندرون ایک ماہ 2 مرتبہ 77,777 درہم (زائد از 15 لاکھ روپئے ) جیتے ہیں ۔ 46 سالہ شری رام شانتا نائک نے خلیج ٹائمس کو بتایا کہ وہ خود کو غیرمعمولی خوش قسمت سمجھتا ہے ۔ ایک ماہ میں دو مرتبہ 15 لاکھ روپئے سے زیادہ رقم کا انعام حاصل ہونا واقع غیرمعمولی خوشی کی بات ہے ۔ نائک کے علاوہ لبنان اور سلووینیا سے بھی 2 دیگر افراد کو 77 ہزار درہم کا انعام ملا ہے ۔