یو سی سی پر اپوزیشن فرقہ وارانہ سیاست سے باز رہے: نقوی

   

نئی دہلی :بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے یکم جولائی کو یکساں سول کوڈ کے مسئلہ پر کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنایا اور ان سے کہا کہ وہ ’’اپنے ضمیر کی بات سنیں‘‘ اور فرقہ وارانہ سیاست سے باز رہیں۔یہ اس جامع اصلاحات کو نافذ کرنے کا صحیح وقت ہے۔ انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا کو بتایا اور زور دے کر کہا کہ یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) سب کے لیے مساوات اور انصاف کو یقینی بنائے گا۔