حیدرآباد۔9 ۔اگست (سیاست نیوز) ڈی جی پی آندھراپردیش گوتم سوانگ نے یو ٹیوب چینل رپورٹر کیشو کے قتل کی جانچ کی ہدایت دی ۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ قتل میں ملوث افراد بشمول معطل کانسٹبل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ نندیال ٹاؤن میں یو ٹیوب رپورٹر کیشو کا اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ اپنے ساتھی پرتاپ کے ساتھ ٹو وہیلر پر جارہے تھے۔ ٹو ٹاون پولیس اسٹیشن کے کانسٹبل اور اسکے چھوٹے بھائی نے انہیں روکا۔ بات چیت کا بہانہ کیا اور کانسٹبل نے کیشو پراسکرو ڈرائیور سے 8 مرتبہ حملہ کیا ۔ شدید زخمی حالت میں کیشو کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے مردہ قرار دیا تھا کانسٹبل پرتاپ کو معطل کردیا گیا ہے۔
