یو پی ایس سی امتحانات میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والی شروتی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ ریذیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا

,

   

نئی دہلی: یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2021 میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد شروتی شرما نے جامعہ ملیہ اسلامیہ ریذیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اکیڈمی کی کوچنگ نے انہیں امتحان پاس کرنے میں مدد کی۔شروتی جنہوں نے دہلی یونیورسٹی کے سینٹ سٹیفن کالج اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ہے نے کہا کہ انہیں اکیڈمی سے بڑا تعاون ملا اور اس کے اساتذہ کی تعریف کی۔

اس کے علاوہ اکیڈمی کے 22 امیدواروں نے اس سال سول سروسز کے امتحان میں کوالیفائی کیا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی میں تعلیم حاصل کرنے والے کامیاب امیدواروں کی فہرست درج ذیل ہے:

تینوں ٹاپر خواتین ہیں۔

یو پی ایس سی سول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کی فہرست میں سب سے اوپر تین پوزیشنیں تین خواتین نے حاصل کی ہیں۔

شروتی شرما نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ انکیتا اگروال دوسرے اور گامنی سنگلا نے تیسرا مقام حاصل کیا۔شروتی شرما کے اختیاری مضمون کے طور پر تاریخ تھی۔ اس نے دہلی یونیورسٹی کے سینٹ سٹیفن کالج سے تاریخ (آنرز) میں گریجویشن کیا۔دہلی یونیورسٹی سے اکنامکس (آنرز) میں گریجویٹ انکیتا اگروال نے اپنے اختیاری مضامین کے طور پر سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کے ساتھ دوسرا درجہ حاصل کیا۔ گامنی سنگلا کمپیوٹر سائنس میں گریجویٹ (بی ٹیک)، اپنے اختیاری مضمون کے طور پر سوشیالوجی کے ساتھ درجہ میں تیسرے نمبر پر آئیں۔