یو پی ایس سی کا امتحان اب 10 اکتوبر کو ہوگا

   

نئی دہلی:یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے 27 جون کو ہونے والے سول سروسز کے پریلیم ایگزام-2021 کو ملتوی کر دیا ہے اور اب یہ 10 اکتوبر کو ہوگا۔کمیشن کے مطابق کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 27 جون کو طے شدہ سول سروسز پریلیم ایگزام ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب یہ امتحان 10 اکتوبر کو ہوگا۔