گونڈہ: اتر پردیش میں گونڈہ ضلع کے دھانے پور علاقے میں غیرت کے نام پر قتل کے ایک واقعہ میں باپ نے بیٹے کی مدد سے بیٹی اور اس کے عاشق کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ انکت متل نے منگل کو بتایا کہ علاقے کے مہنون گاؤں کا رہنے والا ستیش (19) اتوار سے گھر سے لاپتہ تھا، جس کی اطلاع لواحقین نے پولیس کو دی۔ پولیس نے ستیش کی معشوقہ کے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی۔