یو پی: ماسک نہ لگانے پر 10 ہزار روپئے جرمانہ

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: اتر پردیش میں ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذرہے گا۔ ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر ریاست کی یوگی حکومت نے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کو لاک ڈاؤن کے فیصلے کے علاوہ ماسک پر بھی سخت فیصلہ لیا گیا ہے۔ اب کسی کو بھی پہلی بار ماسک نہ لگانے پر ایک ہزار روپئے تک جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔اسی کے ساتھ اگر دوسری بار بغیر کسی ماسک کے پکڑا گیا تو اسے 10000 روپئے تک کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔یوپی حکومت نے ہر اتوار کو ریاست کو مکمل طور پر بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اسے ہفتہ واری لاک ڈائون کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں ضروری خدمات کے علاوہ سب کچھ بند رہے گا۔