مظفرنگر (یوپی) ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے اسٹیشن مغربی اترپردیش پر صیانتی انتظامات سخت کردیئے گئے جبکہ ایک مکتوب جسے دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے منسوب کیا جاتا ہے ، وصول ہوا جس میں ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو دھماکہ سے اڑا دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔ یہ مکتوب اسٹیشن ماسٹر شاملی ریلوے اسٹیشن کے نام تھا اور کل وصول ہوا۔ ڈی ایس پی رمیش ترپاٹھی کے بموجب اس قصبہ میں حفاظتی انتظامات کے پیش نظر دہشت گرد خوفزدہ ہورہے تھے۔ شاملی ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کی بھی مسلسل تلاشی لی جارہی تھی جس کی وجہ سے دہشت گرد تنظیم اور بھی خوفزدہ ہوگئی تھی ۔
