یو پی میں ملازم پولیس پر حملہ تین افرادگرفتار

   

بلرام پور (یو پی) ۔2اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تین ملازمین پولیس زخمی ہوگئے جبکہ چھ افراد نے دیہات لوہا کھاوا میں اُن پر لاٹھیوں سے حملہ کیا ۔ مہاراج گنج سراحی اسٹیشن کے حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ تینوں حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس ٹیم دیہات کو اُس وقت روانہ کی گئی جب کہ اُسے گڑبڑ کی اطلاعات ملی تھیں ۔ ایک بار ٹیم دیہات پہنچنے کے بعد 6افراد نے پولیس ٹیم پر لاٹھیوں سے حملہ کیا اور تین ملازمین پولیس کو زخمی کردیا ۔ دیپ نارائن اور صدام دو پولیس کانسٹبلس بھی اس بارے میں شکایت درج کروانے والے زخمی پولیس کانسٹبلس میں شامل ہیں ۔