یو پی میں چار آوارہ گائیوں کی موت

   

مظفرنگر۔6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے مظفر نگر علاقہ میں عارضی طور پر گائیوں کے لیے بنائے گئے شیلٹر ہوم میں چار گائیوں کے سردی سے ہلاک ہوجانے کی اطلاع ہے جس کے بارے میں متعلقہ عہدیداروں نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ ضلع شاملی پرشانت کمار نے کہا کہ بظاہر ان گائیوں کی ہلاکت سردی کے سبب ہوئی ہے تاہم حقیقی وجوہات کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی چل سکے گا۔ یہ واقعہ موضع برداتا میں پیش آیا ہے۔ جبکہ اسی طرح کے دوسرے واقعہ میں مظفر نگر ضلع میں بھی عارضی طور پر بنائے گئے شیلٹر ہوم میں مزید دوسرے گائیوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ جن ستھ وجئے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ گائے کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ سال ڈسمبر میں متعلقہ عہدیداروں کو ایسے آوارہ گائیوں کے لیے فوری طورپر عارضی شیلٹرس قائم کرنے کی ہدایت دی تھی جن کی وجہ سے بے شمار فصلیں برباد ہورہی تھیں۔ انوہں نے متعلقہ عہدیداروں کو کہا تھا کہ ضلعی سطح پر 750 کائو شیلٹرس قائم کیا جائے جہاں پر گائیوں کے لیے درکار تمام سہولیات فراہم کیئے جائیں۔