باندہ ، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع چترکوٹ میں ایک عورت کی مبینہ طور پر چھ آدمیوں نے نہ صرف اجتماعی عصمت ریزی کی بلکہ اس گھناؤنی حرکت کی فلمبندی کرکے اس ویڈیو کو آن لائن پوسٹ کردیا۔ گینگ ریپ کی شکار نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے اس کی شکایت پر فوری کیس درج نہیں کیا بلکہ ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ پیر کو مؤ پولیس اسٹیشن ایریا میں پیش آیا، جبکہ پولیس نے خود بتایا کہ انھوں نے جمعہ کی شام کیس درج کیا ہے۔ عورت ایک رشتہ دار کے ساتھ جارہی تھی کہ ملزمین نے انھیں روک کر عورت کے رشتہ دار کو درخت سے باندھ دیا اور پھر عورت کو گینگ ریپ کا شکار بنایا۔