اترپردیش کے بھنڈا ضلع میں محکمہ برقی کے ملازمین نے اپنے دفتر میں کام کے دوران بھی ہیلمٹ پہننا شروع کردیا ۔ ایک ملازم نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ پتہ نہیں کس وقت خستہ حال عمارت کی چھت سے پلاسٹر ان پر آ گرے ۔ ملازمین نے بتایا کہ ماضی میں کئی ملازمین اسی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں لیکن عمارت کی مرمت کے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔