* اترپردیش میں شاہجہاں پور کے ایک کالج سے ایل ایل ایم کی طالبہ تین دن سے لاپتہ ہے جس نے اپنے کالج کے ڈائرکٹر سوامی چنمیانند پر کئی لڑکیوں کی زندگی تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ چنمیانند بی جے پی کے ایک رکن اور سابق مرکزی وزیر ہیں۔ طالبہ کے والد نے چنمیانند کے خلاف پولیس میں تحریری شکایت کی ہے۔