سنبھل ۔ /7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے شہر سنبھل میں سرکاری ہاسپٹل کے ڈاکٹرس بر قی کٹوتی کے باعث موبائیل فون کی روشنی میں مریضوں کا علاج کرنے کیلئے مجبور ہیں ۔ چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل نے تاہم ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ دواخانے میں روشنی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن شدید بارش کے باعث برقی منقطع ہوگئی تھی ۔ ایس ڈی ایم نے دواخانہ کو خبردار کیا کہ اگر کوئی خاطی پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
