یوجی سی کی نئی ذمہ داری: نئے فوجداری قوانین پر غلط فہمیوں کا ازالہ

   

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہیکہ وہ نئے فوجداری قوانین کی تشہیر کریں اور ان سے متعلق افواہوں کو دور کریں۔ یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نام اپنے پیغام میں،یوجی سی نے ان خرافات اور سچائیوں کا تذکرہ کرنے والے فلائر بھی بھیجے ہیں۔یو جی سی کے سکریٹری منیش جوشی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں سے درخواست کی گئی ہیکہ وہ فلائیرز میں موجود موضوعات کے بارے میں ہندوستانی ضابطہ انصاف، 2023 کو عام کریں اور اسٹینڈز کے ذریعے ڈسپلے کے ذریعے مہم چلا کر، فلائر تقسیم کر کے خدمت کریں اور سمینار اور مذاکرے منعقد کر کے اسے فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں سے بھی کہا گیا ہیکہ وہ وزارت تعلیم کے ساتھ کی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیلات شیئر کریں۔