لندن۔ یورو کپ 2020 کا نیا چمپین اٹلی تو بن گیا لیکن ویمبلے میں انگلش مداح، رائل سیلیبریٹرز اور اسٹارزکو کافی اداس کرگیا۔ خیال رہے کہ اٹلی نے انگلینڈ کو یوروکپ فائنل میں پینالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-3 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا تھا۔ شائقین کے ساتھ ساتھ پرنس ولیم کے بیٹے جارج شکست ہونے پر شدید افسردہ نظر آئے۔ سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکھم سمیت کئی اسپورٹس پرسنالیٹیز نے بھی میچ دیکھا۔ میچ کا نتیجہ آنے کے بعد انگلینڈ میں کہیں جشن منایا گیا تو کہیں لڑائی جگھڑا بھی ہوا۔ کینیڈا، امریکہ، سمیت کئی ممالک میں اٹلی کی جیت پر جشن منایا گیا۔ فاتح اطالوی ٹیم یوروکپ کی ٹرافی کے ساتھ جب روم پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔