یوروپ کی حفاظت کیلئے روس کے ساتھ بات چیت ضروری:فرانسیسی سفیر

   

واشنگٹن، 10 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں فرانس کے سفیر فلپ اٹینے نے منگل کو کہا کہ علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے یوروپ کو روس کے ساتھ بات چیت برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔مسٹر فلپ نے اٹلانٹک کونسل کے ایک پروگرام میں کہا‘‘یوروپ میں آنے والے دنوں میں استحکام اور سیکورٹی کے لئے ہمیں روس کے ساتھ ضرور بات چیت کرنی چاہئے اور جیسے ہم اس وقت کر رہے ہیں کیونکہ اس وقت نارمنڈی فور (جرمنی، روس، یوکرین اور فرانس) کے درمیان میٹنگ ہو رہی ہے … ہم جانتے ہیں کہ یہ آسان نہیں ہے ، لیکن ہم اسے کریں گے ’’۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں ہو رہے اس اجلاس کے بعد یوروپ کو سیکورٹی کے مسائل میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے ۔