ریاض: یورپی یونین میں شینگن ویزا پر داخلہ اب مزید آسان ہوگیا ہے کیونکہ شینگن ویزا حاصل کرنے کے لیے کاغذی کارروائی یا ڈاک ٹکٹ اور اسٹیکرز کی ضرورت نہیں ہے۔یورپی یونین کے رکن ممالک اور یورپی قانون سازوں نے منگل کو شینگن ویزا کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا تاکہ پاسپورٹ پر اسٹیکرز کی ضرورت کے بغیر اسے زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹیلائز کیا جا سکے۔نیا قانون ایک بار باضابطہ طور پر منظور ہونے اور لاگو ہونے کے بعد ایسے مسافروں کو سہولت دیگا جنہیں یورپی یونین میں داخلے کے لیے ویزا کی ضرورت ہے۔ وہ قونصل خانے یا ویزا سروسز کے دفاتر میں آنے کے بجائے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔