کیساتھ کاروبارنہیں کرنا چاہئے :فلسطین
راملہ: فلسطین نے یورپی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی کمپنیوں کو فلسطینی علاقوں میں واقع اسرائیلی بستیوں کے ساتھ کاروبار کرنے سے باز رکھے ۔فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح پارٹی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ “اب وقت آگیا ہے کہ یورپی حکومتیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد اسرائیلی بستیوں کے ساتھ ہر طرح کے تجارتی معاہدے ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی قانون کا اطلاق کریں۔امریکی آئس کریم کمپنی ‘بین اینڈ جیری’ نے پیر کی شب یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں اپنی مصنوعات فروخت نہیں کرے گی کیونکہ یہ “کمپنی کی اقدار کے خلاف ہے ۔اسرائیل نے سن 1967 کی جنگ میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا اور تب سے وہ فلسطین کے اس خطے پر قابض ہے ۔ بین الاقوامی برادری کے بیشتر افراد کا خیال ہے کہ یہودی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرکے آباد کیا گیا ہے ۔