یوروپی یونین اسرائیل کو لگام ڈالے ، اسپین کا مطالبہ

   

میڈرڈ : اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز نے کہا ہے کہ یورپی یونین اسرائیل کو لگام ڈالے۔ماہِ دسمبر کے آخر تک اسپین کی یورپی یونین ٹرم چیئرمین شپ کی مدّت پوری ہو رہی ہے۔ اس مناسبت سے پیدرو سانچز نے یورپی پارلیمنٹ کی جنرل کمیٹی سے خطاب کیا ہے۔یورپی یونین پارلیمانی اراکین کو مخاطب کر کے انہوں نے کہا ہے کہ “اسرائیل اور فلسطین میں درپیش واقعات کے بارے میں کھْلے الفاظ میں بات کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ خاموشی کو توڑیں اور اسرائیل اور فلسطین میں درپیش حالات کے بارے میں باہم متحد شکل اور واضح الفاظ میں بات کریں”۔سانچز نے کہا ہے کہ “اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے موقف اور اس سے متعلقہ جیو پولیٹک کردار کے باعث دنیا ہمارا احترام کرے۔