یوروپی یونین کو کورونا سے لڑائی میں متحد ہونے پوپ کی تلقین

   

وٹیکن سٹی 10 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپ فرانسیس نے یوروپی یونین کے ممالک کے قائدین پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے سماجی اور معاشی اثرات سے متحدہ جدوجہد کے ذریعہ مقابلہ کریں۔ پوپ نے اپنے اتوار کے دعائیہ اجتماع میں کہا کہ 75 سال گذر گئے جب یوروپ نے دوسری عالمی جنگ کے بعد مصالحت کا مشکل عمل شروع کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجہ میں یوروپ متحد ہوا تھا اور اسی اتحاد کے ذریعہ سے کورونا وائرس اور اس کی وجہ سے ہونے والے معاشی اور سماجی اثرات کا مقابلہ بھی کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو جس پر یوروپی یونین میں ذمہ داری ہے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے آگے آنا چاہئے اور ہنگامی نوعیت کے اقدامات کیلئے بھی سب کو تیار رہنا چاہئے ۔