یورپ جانے کے خواہاں ایک ہزار تارکین وطن گرفتار

   

Ferty9 Clinic

طرابلس : لیبیا کے ساحلی محافظوں نے گزشتہ 2 دنوں کے دوران یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تقریباً ایک ہزار تارکین وطن کو کھلے سمندر سے گرفتار کر لیا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (ا?ئی او ایم) کے مطابق ان افراد کو گرفتار کرنے کے بعد بدنام زمانہ مہاجر کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجرین کو فوری طور پر رہا کردیا جائے۔ واضح رہے کہ لیبیا کے پناہ گزین کیمیپوں میں تارکین وطن کو غیرانسانی حالات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ہسپانوی امدادی بحری جہاز ’اوپن ا?رمز‘ نے 219 تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا ہے، جن میں کم از کم 56 بچے بھی شامل ہیں۔