یورپ میں نئے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد قریب ایک ملین

   

جنیوا۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یورپ میں نئے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک ملین کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی یومیہ بریفنگ کے دوران مطلع کیا گیا کہ اس وقت دنیا بھر میں کوڈڈ انیس کے تقریباً نصف متاثرین بر اعظم یورپ کے مختلف ملکوں میں ہیں۔ یورپی سطح پر اموات کی تعداد 84 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ دریں اثناء185 ممالک میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور متاثرین کی عالمی سطح پر تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے۔ کووڈ۔ 19 کے سبب ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد ہے۔ اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔